چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم اور سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل کا مطلوب انقلابی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مظفرآباد (پی این آئی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور سینئر جج آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل نے سابق وزیر حکومت و رکن کشمیر کونسل محمد مطلوب انقلابی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم انتہائی مدبر سیاسی

رہنمااور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور ملی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین، کارکنان اور اہل خاندان کے ساتھ انتہائی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close