چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

مظفرآباد (پی این آئی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعیداکرم خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، قبل ازیں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر چیف جسٹس اپنی رہائش گاہ پر آئسولیٹ ہو گئے تھے اب ٹیسٹ رپورٹ نیگٹیو آنے پر چیف جسٹس آزاد کشمیر منگل سےاپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں دوبارہ سے بحال کریں

گے چیف جسٹس عدالت عظمی آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے اپنے تمام خیر خواہوں عزیز و اقارب سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close