راولاکوٹ بار میں مسلم کانفرنس وویمن لائرونگ کا قیام، مہناز نقی ایڈووکیٹ صدر، افشاں سرور ایڈووکیٹ کو جنرل سیکٹری نامزد کر دیا گیا

مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس لائر ونگ شعبہ خواتین مظفرآباد کے بعد راولاکوٹ میں مسلم کانفرنس لائرونگ شعبہ خواتین کا قیام عمل میں آگیا،تفصیلات کے مطابق قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کی نائب صدر میمونہ کیانی ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز سینئر قانون دان

طاہر اکرم ایڈووکیٹ، مرکزی نائب صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار راولاکوٹ کی رہنمائی اور تعاون سے راولاکوٹ بار میں مسلم کانفرنس وویمن لائرونگ کا قیام عمل میں لایا گیا،اس سلسلہ میں مسلم کانفرنس لائر ونگ کا اجلاس طاہر اکرم ایڈووکیٹ مرکزی نائب صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار راولاکوٹ کی صدارت میں ان کے چیمبر میں منعقد ہوا جس میں میمونہ کیانی ایڈوکیٹ اور دیگر وکلا نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور پرمہناز نقی ایڈووکیٹ ھائی کورٹ کو صدر ایم سی ویمن لائیر ونگ ڈسٹرکٹ بار راولاکوٹ کو صدر جبکہ افشاں سرور ایڈووکیٹ کو جنرل سیکٹری نامزد کیا گیا اس سلسلہ میں سفارشات مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ کو ارسال کردی گئیں ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،اجلاس سے طاہر اکرم ایڈووکیٹ نے میمونہ کیانی کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار بھی کیا کہ خواتین وکلاء جو آبادی کے نصف سے زیادہ کی نمائندگی کرتی ہیں اپنی ریاستی و سواد اعظم جماعت مسلم کانفرنس کی مضبوطی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گی اور پورے آزاد کشمیر کی وکلاء بار میں جا کرمسلم کانفرنس ویمن لائیر ونگ کے قیام اور خواتین وکلاء کو متحد کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی۔تقریب سے میمونہ کیانی ایڈووکیٹ نے طاہر اکرم یڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر نہ صرف اعتماد کا اظہار کیا بلکہ ایم سی ویمن لائر ونگ کے قیام میں اپنی رہنمائی کرتے ہوئے مکمل تعاون کیااور اس عزم کا ارادا کیا کے آزاد کشمیر کی تمام وکلاء بار میں جا کر ایم سی ویمن لائر ونگ کا قیام عمل میں لائیں گی اور خواتین وکلاء کو ایم سی کے فورم سے اپنی جماعت کو فعال بنانے کے لیے ایک پیج پر لائیں گی انشااللہ۔اور نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر نو منتخب صدر وویمن لائر ونگ راولاکوٹ مہناز نقی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری افشاں سرور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنساء، چیف آرگنائزر دیوان علی خان چغتائی،سینئر قانون دا ن طاہر اکرم ایڈووکیٹ اور میمونہ کیانی ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اور ہمیں وویمن لائر ونگ کی ذمہ داریاں سونپیں، ہم انشاء اللہ قائد مسلم کانفرنس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے راولاکوٹ میں ہی نہیں بلکہ پورے آزاد کشمیر اور پاکستان بھر میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور آمدہ انتخابات میں قائدین کے شانہ بشانہ الیکشن مہم میں حصہ لیتے ہوئے مسلم کانفرنس کی جیت کو یقینی بنائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں