جنوبی ایشیاء میں دیرپا اور پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر سے مشروط ہے، سردار عتیق احمد خان

مظفرآباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہےکہ جنوبی ایشیاء میں دیرپا اور پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر سے مشروط ہے، ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی خطہ کو جنگ کی طرف لے جارہا ہے، 73 سالوں سے کشمیری قربانیوں سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن ہندوستان آئے روز

سیز فائر لائن پر نہتے شہریوں پر گولہ باری کرکے مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس ہٹیاں بالا کے صدر انصر پیرزادہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر انھوں کہا کہ کشمیریوں کو حق خوداردیت دیئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں، عالمی طاقتوں نے اس حقیقت کا اطراف نہ کیا تو خطہ تباہی کا شکار ہو سکتا ہے، کشمیری عوام آزادی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیتی چلی آئی ہے اب مسئلہ کشمیر ایک زندہ حقیقت ہے ہندوستان اس حقیقت سے انکار کرکے جنوبی ایشیاء کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے، مسلم کانفرنس کشمیر کی آزادی اور تشخص کی ضامن ہے، مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزادی، عزت و قار پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ہمیشہ کشمیر پراپنا موقف واضح کیا، کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے، سیاسی کارکنوں کو مسلم کانفرنس میں ان کا جائز مقام دیا جاتا ہے، آزاد کشمیر کے عوام کنٹرول لائن پر تاریخ ساز قربانیاں پیش کررہے ہیں، ہندوستان تحریک آزادی کی تحریک کو دبانے میں ناکامی کے بعد اب سیز فائر لائن پر نہتے شہریوں پر اپنا غصہ اتار رہا ہے، مودی کے مکروہ عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آزاد کشمیر بہادروں، شہیدوں، غازیوں کی سرزمین ہے اس کا چپہ چپہ خون شہیداں سے رنگین ہے، یہاں کی عوام دشمن سے مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سردار صغیر خان چغتائی، مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر دیوان علی خان چغتائی، مظفرآبا د ڈویژن کے صدر میر عتیق الرحمان، مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر ثاقب مجید راجہ، مسلم کانفرنس ڈویژن مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری خواجہ محمد شفیق کے علاوہ مسلم کانفرنسی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس سے قبل سردار عتیق احمد خان جب پیرزادہ ہاؤس پہنچے تو مسلم کانفرنس ضلع ہٹیاں کے صدر انصر پیرزادہ اور کارکنوں نے قائد مسلم کانفرنس کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا، دریں اثنا ء قائد مسلم کانفرنس نے منگل کے روز دارالحکومت میں مصروف ترین دن گزار، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور اس کے علاوہ مسلم کانفرنسی کارکنوں اورعوامی وفود نے ان سے ملاقاتیں کیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close