سردار عتیق احمد خان کی جانب سے راجہ محمد نیاز خان کے فرزند کے انتقال پر اظہار افسوس

دھیر کوٹ (پی این آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے سابق سیکرٹری حکومت راجہ محمد نیاز خان مرحوم کے فرزند اور سابق سیکرٹری حکومت ممبر الیکشن کمیشن سردار فاروق نیاز کے چھوٹے بھائی راجہ اعجاز نیاز وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے

مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناء سابق ڈپٹی سپیکر مہر النساء، ممبر اسمبلی سردار صغیر خان چغائی، ملک محمد نواز، راجہ محمد یاسین خان،مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن کے صدر میجر ریٹائرڈ نصر اللہ خان، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان، راجہ ثاقب مجید، شمیم علی ملک،راجہ محمد لطیف حسرت، راجہ زرین خان، مجید طاہر،سلیم چغتائی، سمعیہ ساجد راجہ، شہناز خان، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، سجاد انور عباسی، چوہدری خضر حیات، قاضی ظفر، سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ، رشید چغتائی ایڈووکیٹ، سردار افتخار رشید، ریحانہ خان، سردار عفان علی خان، آزاد گردیزی، شجاع منگول ایڈووکیٹ، ذکی جبار ایڈووکیٹ، نائلہ گردیزی،عاقب سفیر راجہ و دیگر نے بھی مرحوم سردار فاروق نیاز کے چھوٹے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اور مرحوم کے اہل خانہ سمیت عزیز و اقارب کو صدمہ برداشت کرنے کی بھی دعا کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close