وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا مظفر آباد بازار کا دورہ، شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی

مظفرآباد ( پی این آئی) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا دفتر جاتے ہوئے دارالحکومت کے بازاروں اور تجارتی مراکز کا دورہ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر بازاروں میں کرونا وائر س سے بچاﺅ کےلئے حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور شہریوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت

کی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر شہریوں میں خود حفاظتی ماسک بھی تقسیم کیے ۔ وزیر اعظم نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تاجر اور شہری ملکر کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے تعاون کریں۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد ہوتا تو انسانی جانیں بچانے کے لئے دوبارہ لاک ڈاو ¿ن کا سخت فیصلہ نہ کرنا پڑتا ۔ شہریوں کی جانوں کی حفاظت کےلئے مجبورا ًسخت لاک ڈاو ¿ن کا فیصلہ کرنا پڑا۔وزیراعظم نے کہاکہ شہریوں کی جان سے بڑھ کر کوئی چیز ضروری نہیں۔ کرونا وائر س کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے ۔ شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس وباءسے خود بھی بچیں اور اپنے گھر والوں کو بھی بچائیں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی اس مہلک وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں حکومت نے بروقت لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا اور شہریوں نے بھی تعاون کیا جس کی وجہ سے کرونا وائر س کی پہلی لہر زیادہ نہیں پھیلی اور پاکستان بھر میں سب سے کم کیسز آزادکشمیر میں آئے ۔ انہوںنے کہاکہ شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اس وباءکی صورتحال دن بدن خطرناک ہوتی جارہی ہے ۔آزادکشمیر میں سب سے زیادہ کیسز مظفرآباد میں آئے ہیں اور میرپور اور کوٹلی میں بھی یہ وباءتیزی سے پھیل رہی ہے اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے لاک ڈاﺅن ضرروی تھا ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی جانوں کی حفاظت کریں ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر انتطامیہ کو ہدایت کی کہ کرونا وائر س سے بچاﺅ کےلئے حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close