مظفرآباد ( پی این آئی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا شیخ خلیفہ ہسپتال کا دورہ ۔وزیراعظم نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی اور زخمیوں میں امدادی رقوم کے چیک بھی تقسیم کیے ۔ وزیر اعظم راجہ محمد فارو ق حیدرخان نے اس موقع پر
افواج پاکستان کے زخمی جوانوں کی بھی عیادت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ بزدلوں کی فوج نے نہتے لوگوں معصوم بچوں اور ان کے گھروں کو نشانہ بنایا۔پاک فوج نے ہندوستان کو دندان شکن جواب دیکر زخمیوں اور شہدا کا بدلہ لیا۔لائن آف کنٹرول پر رہنے والے عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی ۔ انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک مزاحمت میں بدترین محاصرے کے باوجود تیزی سے مودی بوکھلا گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان نے انسانیت کی تمام اقدار و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ۔سیز فائر لائن پر فائرنگ مقبوضہ کشمیر کے بدترین حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے کی جارہی ہے۔اس موقع پر کمشنر مظفرآباد تہذیب النسائ،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عبد الحمید کیانی اور ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شاہد اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں