مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سابق وزراء کرام مفتی منصورالرحمان، شمیم علی ملک، مسلم کانفرنس ڈویژن مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری خواجہ محمد شفیق، سابق چیئرمین ضلع زکوۃ نیلم میاں عبدالقدوس اسحاقی ودیگر نے کہا ہیکہ نیلم ویلی کے علاقوں میں ہندوستان کی جانب سے نہتے شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہندوستان جان لے کہ یہ حربے کر کے وہ کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا بلکہ اپنی بوکھلاہٹ دنیا کے سامنے عیاں کررہا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں ہندوستان کی جانب سے نیلم ویلی میں فائرنگ میں شہید ہونے والے ڈاکٹر فیاض اور دیگر 4 شہداء اور زخمی افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان 73 سالوں سے مختلف اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو دبانے میں مصروف ہے لیکن لائن آف کنٹرول پر بسنے والے نہتے شہریوں اور بے زبان جانوروں کو بھی نشانہ بنا یا جارہا ہے جو کہ قابل افسو س اورمذمت ہے، ہندوستان نہتے شہریوں پر گولہ باری کرکے انھیں ہجرت کرنے پر مجبور کررہا ہے لیکن ہندوستان جان لے کہ یہ کشمیری عوام ڈرنے والے نہ بھاگنے والے ہیں کشمیری عوام مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی کی دیوار کی طرح پاکستان کی طرف بڑھنے والے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے، انہوں نے مذید کہا کہ ہندوستان کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 4 افراد شہید اور 28 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں حکومت پاکستان اس معاملہ کو اقوام متحدہ اور او آئی سی میں فوری طور پر اٹھائے، کب تک ہندوستانی فوج نہتے سویلین پر گولہ باری کی پوچھاڑ کرتی رہے گی، اب وقت آ گیا ہے کہ ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا جائے، حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ سفارتی محاذ پر جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے فائرنگ کا معاملہ تمام بین الاقوامی فور م پر اٹھایاجا ئے، انہوں نے کہا کہ کتنا ظلم اور نا انصافی کی بات ہے کہ ہندوستان نہتے شہریوں کے ساتھ ساتھ مساجد کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، ہندوستان کی جانب سے ہر روز جنگ چھیڑی جاتی ہے لیکن کشمیری اور پاکستانی قوم ہندوستان کو شرمناک شکست دیتے ہوئے ہندوستان میں بسنے والے تمام قوموں کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی و کشمیری قوم پرامن شہری اور امن کے خواہشمند ہیں لیکن ہندوستان کی آئے روز ہٹ دھرمی خطہ کے امن کو آگ لگانے پر تلی ہوئی ہے۔مسلم کانفرنس کے رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ فی الفور نیلم ویلی کے متاثرین اور نہتے شہریوں کو پختہ اور محفوظ بینکرز کی تعمیر کے لئے ہنگامی اقدام کئے جائیں اورامن کی تنظیموں کے سامنے ہندوستان کی جارحیت کو ختم کرنے کا مطالبہ رکھا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں