سرینگر (این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کنٹرول لائن پرانسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان کی قیادت پر زور دیاہے کہ وہ مذاکرات کا آغاز کریں اور
جنگ بندی معاہدے کو بحال کریں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں کہاکہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کو دیکھ کر افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کیا بھارتی اور پاکستانی قیادت اپنی سیاسی مجبوریوں سے بالاتر ہوکر بات چیت کا آغاز نہیںکرسکتی ہے؟انہوں نے کہاکہ واجپائی اور مشرف کی طرف سے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق رائے اور اس پرعملدرآمدکی بحالی ایک اچھی شروعات ہوسکتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں