مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو اجاگر کرنے کی ایک مہم ، مانچسٹر کی ٹیکسیوں پر تشہیری مہم شروع

مانچسٹر(خادم حسین شاہین ) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کی ایک مہم کے دوران برطانوی شہر مانچسٹر کی ٹیکسیوں پر تشہیری مہم شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف اقوام عالم کی توجہ مبذول کروانے کے لیے برطانوی شہر مانچسٹر میں ایک

تشہیری مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے بینرز شہر کی ٹیکسیوں پر لگائے گئے ہیں۔ گاڑیوں پر چسپاں پوسٹرز میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں پر اپنی بربریت اور مظالم کا سلسلہ فوری بند کرے۔ یہ مہم ایک برطانوی شہری کی جانب سے شروع کی گئی ہے، مہم کے آرگنائزر نے کہا اس مہم کا مقصد دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ برطانوی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اس تشہیری مہم کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی بڑھائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close