تعلیمی سیکٹر میں انقلاب لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے ، صدر آزاد کشمیرمسعود خان

مظفرآباد (این این آئی) آزاد کشمیر میں تعلیم کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے، نئی نسل کو دی جانے والی تعلیم کو جاب مارکیٹ کیلئے دلکش بنانے اور تعلیمی نصاب اور طریقہ تعلیم کو دنیا میں ابھرنے والے نئے رجحانات کے مطابق ترتیب دیئے ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے۔ آزاد

کشمیر میں تعلیمی میدان میں ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے لیکن تعلیمی معیار میں بہتری سمیت متعدد اہداف حاصل کرنے ابھی بھی باقی ہیں۔ یہ بات آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ایوان صدر مظفرآباد میں بین الاقوامی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائنڈز کی طرف سے آزاد کشمیر کے ایک بڑی تعلیمی پروگرام کا اعلان کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے کوڈڈ مائنڈز کے بانی سربراہ عمر فاروقی، آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی، کوڈڈ مائنڈز جنوبی ایشا کی چیف آپریٹنگ آفیسر آمنہ خشگی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ صدر سردار مسعود خان نیاپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی سیکٹر میں انقلاب لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے جبکہ مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھینگز، روبوٹیکس، بلاک چین اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ جیسی ٹیکنالوجیز اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ ان نئی ٹیکنالوجیز کو تعلیم اور دیگر مثبت مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جائے تاکہ تعلیم میں ایک انقلاب برپا کر کے ترقی و خوشحالی کو حاصل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا تصور بہت دلکش ہے لیکن اسکو عملی جامہ پہنانا اتنا آسان نہیں جتنا آسان سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے مختلف سرویز میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر انٹرولمنٹ، ریٹنشن،جنسی مساوات، لرنگ میں 88 فیصد سکور کے ساتھ پاکستان کے باقی علاقوں سے آگے ہے لیکن ہمارا تعلیمی انفراسٹرکچر کمزور اور قابل توجہ ہے۔ انہوں نے کوڈڈ مائنڈز کے بانی صدر عمر فاروقی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطہ کشمیر کے ایک ایسے سپوت ہیں جنہوں نے یہاں سے اٹھ کر دنیا میں ایک تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی کی بنیاد رکھی اور آج وہ بین الاقوامی طور پر ایک بڑے کاروباری شخصیت کے طور پر پہچان رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمر فاروقی اور آمنہ خشگی کی طرف سے دنیا کے چودہ ممالک میں تعلیمی ٹیکنالوجی متعارف کرانا ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے اور اب یہ آزاد کشمیر میں تعلیمی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم ان سے بھرپور تعاون کریں گے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کوڈڈ مائنڈز کے سربراہ اور کمپنی کی جنوبی ایشیا کیی چیف آپریٹنگ آفیسر آمنہ خشگی نے کہا کہ آزاد کشمیر کو علم و آگاہی کی وادی میں بدلنے کے لیے کوڈڈ مائنڈز نے ایک ایسا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت طلبہ کو روایتی طریقہ تعلیم سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق تعلیم دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا نظام متعارف کرائیں گے جس کے نتیجہ میں طلبہ کو کتابوں اور کلاس روم لیکچر پر زیادہ انحصار نہ کرنا پڑے اور پروجیکٹ بیسڈ سرگرمیوں کے ذریعے زیادہ آسانی اور تیزی کے ساتھ سیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خواندگی کی شرح کو سو فیصد کرنا اور سکول نہ جانے والے چوبیس ہزار بچوں کو سکول میں دوبارہ داخل کر کے ان کا تعلیم سے ٹوٹا رشتہ بحا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close