راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیراعظم و قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سے مجاہد منزل میں حلقہ بلوچ کے ایک وفد نے ملاقات کی، وفد میں ضلع سدھنونی کے صدر سردار عابد رزاق، بنت کشمیر گلنار اقبال، حلقہ رائے عبدالراؤف، خواجہ محمد جاوید، ملک محمد عارف، سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ، سردار ادریس
گوگا، اعجاز حسین شاکر، فضل سلطان، سردار سعید منگول، ارشد اعوان، سردار کلیم خان، محترمہ نازیہ، محترمہ عالیہ، سردار حبیب خان، اختر حسین ملک، امیر طاہر، مشتاق احمد، احتشام حبیب ودیگر نے ملاقات کی، ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور کروناء وائرس سے پیدا ہونے والے تشویشناک عمل اور حلقہ بلوچ میں وحدت کشمیر کنونشن کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ اس وقت کرونا کی دوسری شدید لہر نے تمام مکاتب فکر کو شدید ذہنی قرب میں مبتلا کر رکھا ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے مظفرآباد، رالاکوٹ، میرپور میں روز بروز بڑی حد تک کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت آزاد کشمیر کو چاہیے کہ سنجیدگی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں، ایس او پیز کے تحت شہریوں کو کاروبار سمیت دیگر مصروفیات کا پابند بنایا جائے، شہریوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں، کرونا ایک عالمی وباء ہونے کیساتھ ساتھ خطرناک صورتحال اختیار کئے ہوئے ہے اس سے بچنے اور اس کے پھیلاؤ کو بڑھنے سے روکنے کے لئے حکومت کے ساتھ عوام کو بھی اپنی تمام ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام تحریک آزادی کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں دشمن آزاد کشمیر کے عوام کو تحریک سے ہٹانا چاہتا ہے، مگر اس سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، مسلم کانفرنس شہیدوں اور غازیوں کا قافلہ، تحریک آزادی کی بانی جماعت ہے اس جماعت نے کشمیر کے تشخص اور پاکستان سے الحاق کی داعی ہے اس جماعت نے آزاد کشمیر میں ادارے قائم کرکے ایک مضبوط حکومتی سیٹ اپ بنایا جس سے ریاستی عوام مستعفید ہورہے ہیں،دوسری جماعتو ں سے آنے والے کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کو پارٹی میں جائز مقام دینا ہماری اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جس طرح یوتھ ونگ کے زیراہتمام کامیاب 7 کنونشن منعقد کئے گئے اور عوام نے جس محبت کا اظہار کیا وہ قابل دید ہے، انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ جلد ہی حلقہ بلوچ میں بھی وحدت کشمیر کنونشن منعقد ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں