پی ٹی آئی اقتدار میں آکر گراس روٹ لیول پر لوگوں کے مسائل حل کرے گی، بیرسٹر سلطان

مظفرآباد(آئی این پی)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما ناظم حسین کی ملاقات ،پارٹی امور پر تبادلہ خیال،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری دس جنوری کو کوٹلی میں ناظم حسین کی جانب سے منعقدہ کیے جانے والے جلسے میں بطور

مہمان خصوصی شرکت کریں گے ،اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ناظم حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں اقتدار میں آنے کے بعد گراس روٹ لیول پر لوگوں کے مسائل حل کرے گی ،موجودہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔عوامی مسائل کا حل عوامی حکومت ہی کر سکتی ہے ۔ن لیگ کی موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد ایک بھی بڑا عوامی منصوبہ شروع نہیں کیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close