مظفرآباد(این این آئی)دریائے جہلم پر تعمیر ہونے والا 720میگا واٹ کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آخری مراحل میں شا مل ، منصوبہ پاکستان ہیلتھ سیفٹی کلچر کے فروغ میں اہم کردار اد اکر رہا ہے جسکی مثال بڑی تعداد میں ورکرز کی موجودگی اور انتہائی مشکل تعمیراتی کام کے باوجود حادثات کی شرح دیگر منصوبہ
جات کی نسبت کم ہونا ہے ۔منصوبہ پر سیفٹی کا بہترین نظام موجود ہے جو کہ بین الاقوامی معیارات کے عین مطابق ہے ۔پراجیکٹ پر کام کرنے والے مقامی مزدوروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن کو ایک منظم طریقے سے ہیلتھ سیفٹی کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا جاتا ہے ۔جس سے نہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کا تدارک ہوا ہے بلکہ یہ ہی افرادی قوت ملک میں دیگر منصوبہ جات پر اس تجربے کی روشنی میں بہتر اور محفوظ انداز میں تعمیراتی عمل میں حصہ لے سکے گی ۔کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ کے تحت اتفاقی چھوٹے بڑے حادثے کی صورت میں مروجہ ملکی قوانین سے کئی گناہ زیادہ معاوضہ کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا ہے ،مزدروں کو صحت کی ہمہ وقت سہولیات فراہمی ہیں ،بیماری یا زخمی ہونے کی صورت میں اسلام اآباد کے سب سے بہترین ہسپتالمیں علاج معالجہ کروایا جاتا ہے۔کیروٹ ہائیڈرل پاور پراجیکٹ پر ہیلتھ سیفٹی کے بہترین اور مربوط نظام موجود ہے جس کی مانیٹرنگ متعلقہ حکومتی اداروں کے علاوہ بین الاقوامی ادارے بھی غیر جانبدارانہ طور پر کر رہے ہیں ۔منصوبہ پاکستان میں مستقبل میں تعمیر ہونے والے دیگر منصوبہ جات کے لیے ایک ماڈل ہے ۔ترجمان نے مزید کہا ہے ہیلیھ سیفٹی کا بہترین نظام ہونے کی وجہ سے کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں ابھی تک کوئی بھی بڑا حادثہ نہیں ہوا جس پر ہیلتھ سیفٹی کا ڈیپارٹمنٹ مبارک باد کا مستحق ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں