مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال نے خواتین ونگ کے عہدیداروں کی منظوری دے دی

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے دستور اساسی کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لائے ہوئے آئندہ مدت کے لیے خواتین ونگ کے عہدیداروں کی منظوری دے دی ۔مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء کی طرف سے جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مسلم کانفرنس نے شعبہ خواتین کے لیے جن نئے عہدیداران کی منظوری دی ہے اُن میں محترمہ سائمہ فیاض خالد ۔ کھوئی رٹہ کوٹلی ۔ وائس چیئرپرسن خواتین ونگ’’میرپور ڈویژن‘‘،محترمہ نبیلہ صدیقی ۔ وائس چیئرپرسن خواتین ونگ’’ضلع میرپور‘‘،محترمہ کشور عزیز ۔ وائس چیئرپرسن سٹی میرپور،محترمہ ماریہ جرال ایڈووکیٹ ۔ کوٹ جیمل برنالہ ۔ وائس چیئرپرسن خواتین ونگ ’’ضلع بھمبر‘‘محترمہ شبیلہ ثاقب چوہدری ۔ ساکنہ منانہ سماہنی ۔ سیکرٹری مالیات کے نام شامل ہیں ۔ جبکہ ضلع بھمبر کی تنظیم کے لئے جن عہدیداروں کی منظوری دی ہے ۔ اُن میں محترمہ فرزانہ بشیر ۔ سٹی بھمبر ۔ صدر ضلع بھمبر،محترمہ سلمی چوہدری ۔ سدھیڑی بنڈالہ ۔ جنرل سیکرٹری ضلع بھمبر ہونگی ۔ محترمہ مہرالنساء نے نامزد تمام عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close