سردار عتیق احمد خان سینئر جرنلسٹ سعود ساحر کی تعزیت کے لیے ان کے اہل خانہ سے ملے

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے ڈی ایچ اے میں سینئر جرنلسٹ، دانشور، کالم نویس سید سعود ساحر کے گھر جا کر ان کی وفات پر ان کے بیٹے کرنل احمد سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں قائد مسلم

کانفرنس نے سینئر جرنلسٹ سابق مشیر حکومت مرتضیٰ درانی کے گھر جا کر ان کی اہلیہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی، اور کہا کہ ہم کرنل احمد کے والد سید سعود ساحر اور مرتضیٰ درانی کی اہلیہ کی وفات پر ان کے اہلیخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، آمین، اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن کے صدر سردار عابد رزاق ودیگر کارکنان تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close