سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس ہٹیاں بالا کے صدر انصر پیرزادہ کی عیادت کی

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کشمیر ہاؤس میں مسلم کانفرنس ضلع ہٹیاں بالا کے صدر انصر پیرزادہ کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی، تفصیلات کے مطابق انصر پیرزادہ چند دن قبل کرونا وائرس کا شکار ہوئے جو راولپنڈی الشفاء ہسپتال میں زیر

علاج رہے اب وہ صحت یاب ہو کر کشمیر ہاؤس منتقل ہو گئے جہا ں ان کی عیادت کا سلسلہ جاری و ساری ہے، قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان گزشتہ روز ان کی عیادت کے لئے کشمیر ہاوس پہنچے اور ان کی عیادت کی، اس سے قبل آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے بذریعہ ٹیلی فون عیادت کی اور اس کے علاوہ آزاد کشمیرو پاکستان کی سیاسی و سماجی شخصیات او ر صحافی برادری کی بڑی تعداد نے ان کی عیادت کی۔ا س موقع پر انصر پیرزادہ نے عیادت کرنے والے تمام احباب و دوست کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close