آزاد کشمیر میں کورونا سے 3 خواتین جاں بحق2 علاقوں میں اسمارٹ اور100 میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ

میرپور(آئی این پی ) آزاد کشمیر میں کرونا وائرس میں مبتلا 3 خواتین انتقال کر گئیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں کرونا کی دوسری لہر شدید ہے، اس لیے عوام احتیاط کریں، تین خواتین کا کو وِڈ نائنٹین کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔ ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ 2 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈا ون،

جب کہ 100 علاقوں میں مائیکرو لاک ڈا ون نافذ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، میرپور آزاد کشمیر میں کرونا صورت حال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع میرپور میں داخل ہونے اور باہر جانے کے لیے معقول وجہ بتاناہوگی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق میرپور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کی جائیگی، جس کے لیے پولیس افسران اور مجسٹریٹ تعینات کر دیے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close