کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، ڈویژنل کمیٹی کا اجلاس، شہریوں اور تاجروں نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو لاک ڈاون سمیت سخت اقدامات کیے جائیں گے، فیصلہ کر لیا گیا

مظفرآباد(پی این آئی) کمشنر مظفرآباد ڈویثرن/چئیرپرسن ڈویثرنل عملدرآمد کمیٹی محترمہ تہذیب النِسا کی زیر صدارت کرونا وائرس حفاظتی ایس او پیر پر عملدرآمد کے حوالہ سے ڈویثرنل عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر شہریوں اور تاجروں نے ایس او پیر پر عملدرآمد نہ کیا تو سخت اقدامات

کیے جائیں گے اور لاک ڈاؤن لگادیا جائیگا۔ دفاتر سمیت رش والی تمام جگہوں پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ہر شخص کو ماسک پہننے کی ترغیب دی جائیگی اور عملدرآمد نہ کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس راجہ شہریار سکندر، ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز محترمہ تسنیم گل,ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عبدالحمید کیانی، سینئر سپرئٹنڈنٹ پولیس یاسین بیگ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمظفرآباد سعید اعوان نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر مظفرآباد ڈویثرن محترمہ تہذیب النِسا نے کہا کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ دارالحکومت ہونے کیوجہ سے مظفرآباد شہر میں سب سے زیادہ متاثرہ مریض سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہریوں نے احتیاط نہ کی تو انتظامیہ کو سخت ایکشن لینا پڑے گا جس میں لاک ڈاؤن بھی لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور بس سٹاپسُ کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے اب ایس او پیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم احتیاط کریں اور حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔لاپرواہی اور غفلت کے مرتکب کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائےگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close