مسلم کانفرنس یوتھ کے زیراہتمام آج حلقہ برنالہ میں شہدائے جمو ں وکشمیر یوتھ کنونشن منعقد ہو گا

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ کے زیراہتمام آج ہفتے کے روز حلقہ برنالہ میں شہدائے جمو ں وکشمیر یوتھ کنونشن منعقد ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کنونشن میں سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ اور یوتھ ونگ کے

چیئرمین سردار عثمان علی خان کے علاوہ دیگر قائدین شرکت کرینگے، یاد رہے کہ اس سے قبل نیلم، دھیر کوٹ، کھاوڑہ، باغ، کوٹلہ، کھڑی شریف کے بعد آج مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام عظیم الشان شہدائے جموں وکشمیر کنونشن منعقد کیا جارہاہے، مسلم کانفرنس کے کنونشز کے بعد دیگر پارٹیو ں نے بھی کنونشن منعقد کیے مگر مسلم کانفرنس کے تمام کنونشن عوام کی توقعات پر پورے اتر سکے ہیں جس کے بعد آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کا سیاسی مورال بلند ہوتا جارہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close