6نومبر یوم شہداء جموں جہلم ویلی میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

جہلم ویلی(آئی این پی)6 نومبر یوم شہداء جموں پوری ریاست جموں وکشمیر کی طرح جہلم ویلی میں بھی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، دن کا آغاز ضلع بھر کی مساجد میں شہداء جموں کے بلندی درجات، کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے استحکام کے لئے خصوصی طور پر دعاؤں سے ہوا جبکہ شہداء جموں کو خراج

عقیدت پیش کرنے کے لیے ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان سے الحاق تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور شہداء جموں کے خون کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا، یوم شہداء جموں کی مناسبت سے پرائیویٹ سکول ایسوسی کی کال پر مختلف تعلیمی اداروں میں تقریبات منعقد ہوئی جبکہ مرکزی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ بوائز مڈل سکول ہٹیاں بالا میں ہوئی جہاں پر طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شہدائ￿ جموں کے بلندی درجات کے لیے دعا کی اور ان کی شہادتوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ہندوستانی مظالم جو اس وقت سے لیکر آج تک جاری ہیں کی بھرپور مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم بند کروانے کے لیے کردار ادا کریں یوم شہدائے جموں کے حوالہ سے اورینٹل سائنس کالج ہٹیاں بالا گرلزہائی سکول سراں میں روز نامہ خبریں دفتر میں بھی یوم شہدائے جموں کے درجات بلندی کے حوالہ سے بھی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر صدرِ ڈسٹرکٹ پریس کلب عمر کاظمی،صدرجموں وکشمیر یونین آف جرنلٹ ضلع جہلم ویلی سید عدنان فاطمی،انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل ممتاز اعوان , صدر غیر جریدہ فنی عارف قریشی،لیگی رہنما نیاز ہمدانی ،ڈسڑکٹ انفارمیشن آفیسر سہیل مغل،سنیر صحافی سید اسرار ہمدانی ،یوسف ہمدانی اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close