یوم شہدائے جموں وکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا اہم سنگ میل ہے، سینئر کشمیری رہنماؤں کا 6 نومبر کے حوالے سے مشترکہ بیان

مظفرآباد(پی این آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس مہرالنساء، دیوان علی خان چغتائی، سردار الطاف حسین، ملک محمد نواز، سردار صغیر خان چغتائی، شمیم علی ملک،راجہ محمد یاسین خان، سردار عثمان علی خان، راجہ ثاقب مجید،میر عتیق

الرحمن، خواجہ محمد شفیق، انصر پیرزادہ، میاں عبدالقدوس اسحاقی،سمعیہ ساجد راجہ، شیخ مقصود احمد،سردار عابد رزاق، میجر ریٹائرڈ نصراللہ خان، سردار منظور چغتائی، راجہ محمد لطیف حسرت، راجہ زرین خان، عبدالمجید طاہر، سجاد انور عباسی، سردار عفان علی خان، ریحانہ خان، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، سمعیہ فیاض راجہ، بنت کشمیر گلنار اقبال، افشاں سعید چوہدری،سلمیٰ کاظمی، بشریٰ تبسم ودیگرنے یوم شہدائے جموں کے حوالہ سے مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ6نومبر یوم شہدائے جموں وکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا اہم سنگ میل ہے، جس دن لاکھوں کشمیریوں کو بے دردی سے پاکستان لے جانے کا جھانسہ دیکر شہید کر دیا،6 نومبر 1947 کو جموں کے مسلمانوں کے قتل عام جیسے ظلم اور جبر کی داستانیں دنیا کی تاریخ میں کم ہی ملتی ہے، بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور ظالمانہ قبضہ کر رکھا ہے،آزادی کی خاطر کشمیری نسل در نسل قربانیاں دے رہے ہیں،، شہدائے کشمیر کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آگ اور خون کا یہ کھیل اب بند ہونا چاہیے، کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق آزادی دیا جائے بصورت دیگر پوری دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close