مظفرآباد ( پی این آئی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کہ 6 نومبر یوم شہدا ء جمو ں ڈوگرہ حکمرانوں اور انتہا پسند وں کی سفاکی اور انسانی دشمنی کی بھیانک یاد کار نام ہے۔ جب جموں کے لاکھوں مسلمانوں کو یہ تیغ کر کے امن اور انسانیت کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی گئی۔
یوم شہدا ئے جموں کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ 6 نومبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے اسی دن جموں کے مسلمانوں کو پاکستان لانے کا جھانسہ دے کر سانبا کے مقام پر قتل کیا گیا۔ لاکھوں مسلمانوں میں سے بہت تھوڑی تعداد میں لٹے پٹے لوگ پاکستان بھیجے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 6 نومبر یوم شہدا ء جموں تحریک آزادی کشمیر کا اہم سنگ میل ہے جس دن لاکھوں کشمیروں نے پاکستان کی محبت اور بھارت سے وطن کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یوم شہدائے جموں دراصل اس عزم کی تجدید کے لیے منایا جاتا ہے کہ جموں کے مسلمانوں نے 1947 ء کو نومبر کے پہلے ہفتے میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس مقصد کے حصو ل کے لیے پیش کیا تھا اس مقصد کو نہ تو فراموش کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے حصول میں آئندہ کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ کیا جائے گا۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں