ڈاکٹر حلیم ایک بلند پایہ شخص اور ملنسار،خوش گفتار شخصیت کے مالک تھے،مہرالنساء کی طرف سے لواحقین سے تعزیت کا اظہار

مظفرآباد(پی این آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی سیکرٹری جنرل مہرالنساء نے سابق معاون خصوصی آزادحکومت ڈاکٹر حلیم خان کے انتقال پر گہرے دکھ ورنج کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر حلیم ایک بلند پایہ شخص اور ملنسار،خوش گفتار شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے بحیثیت معاون خصوصی

بطریق احسن خدمات سرانجام دی ہیں۔مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاکبھی پر نہیں ہوسکتا۔ ہم ڈاکٹر حلیم کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کوصبر جمیل عطافرمائے۔دریں اثناء انہوں نے ایبٹ آباد کی سیاسی وسماجی شخصیت تحریک آزادی کشمیر کے رہنما ماسٹر مقبول کی وفات پر ان کے بیٹے مہتمم جنگلات منظور مقبول اور ان کے بھتیجے انسپکٹر محکمہ پولیس مدثر صدیق خان کے چچا ماسٹرمقبول کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ماسٹر مقبول مرحوم نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی۔مرحوم نہایت ملنسار اور شفیق انسان تھے۔انہوں نے اپنی ساری زندگی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے وقف کی۔مرحوم نے اپنی زندگی کے دوران غریب لوگوں کی بڑی مدد کی ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں