مظفرآباد(پی این آئی )آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے سابق معاون خصوصی آزادحکومت ڈاکٹر حلیم خان کے انتقال پر گہرے دکھ ورنج کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر حلیم ایک بلند پایہ شخص اور ملنسار،خوش گفتار شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے میرے ساتھ بحیثیت معاون
خصوصی بطریق احسن خدمات سرانجام دی ہیں۔مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاکبھی پر نہیں ہوسکتا۔ ہم ڈاکٹر حلیم کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کوصبر جمیل عطافرمائے۔دریں مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمدشفیق جرال ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین، ممبران اسمبلی ملک محمدنواز،سردارصغیرخان چغتائی،مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر دیوان علی خان چغتائی،مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمدیٰسین خان،سابق وزیرحکومت شمیم علی ملک، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردارعثمان علی خان،مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے صدر میرعتیق الرحمان،ضلعی صدر راجہ ثاقب مجید، ہٹیاں بالا کے صدر عنصر پیرزادہ، ڈویژن کے جنرل سیکرٹری خواجہ محمدشفیق،سٹی مظفرآباد کے صدر شیخ مقصود احمد،مسلم کانفرنس سوشل میڈیا ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ،میجر ریٹائرڈ نصراللہ خان،چوہدری خضرحیات، سردار افتخار رشید چغتائی،سردارعفان علی خان، سمعیہ فیاض راجہ،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، ریحانہ خان،گلنار اقبال، افشاں سعید چوہدری ایڈووکیٹ، سلمیٰ کاظمی،نائلہ گردیزی، بشریٰ تبسم،سجاد انور عباسی،پبلک سٹی ونگ کے چیئرپرسن راجہ محمد لطیف حسرت،راجہ زرین خان، عبدالمجید طاہر، یاسر نقوی ایڈووکیٹ،میرافتخار،میر امتیاز ودیگرنے ڈاکٹرحلیم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں