بیرسٹر سلطان محمود کی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر سے ملاقات آزاد کشمیر کے ڈیویلپمنٹ کے فنڈز کو دوگنا کیا گیا، اسد عمر

اسلام آباد( پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر سے ون آن ون تفصیلی ملاقات۔اس موقع وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے کہا کہ ہم نے بڑی فراخدلی سے آزاد کشمیر کے تعمیر و ترقی کے لئے فنڈز

دئیے ہیں تاکہ آزاد کشمیر میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوکیونکہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ آزادکشمیرمیں خوشحالی اور ترقی ہوتاکہ آزاد کشمیر کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مددمل سکے۔اسی لئے وفاقی حکومت کے تعمیر و ترقی، صحت،تعلیم سمیت دیگر تمام پروجیکٹس کو آزاد کشمیر میں بھی دیا گیا ہے جبکہ اسی طرح آزاد کشمیر کے ڈویلپمنٹ کے فنڈز کو دوگنا کیا گیا۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں انشا ء اللہ انتخابات جیت کر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائے گی اور آزاد کشمیر سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر کو آزاد کشمیر میں تعمیر ترقی کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کے لئے بریفنگ دی۔ انھوں نے اسد عمر کو اپنی عوامی رابطہ مہم سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پرآزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر کے درمیان آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close