وزیراعظم آزادکشمیر کی زیر صدارت اٹھمقام واٹر سپلائی سکیم کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس، بنیادی ضروریات کے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل ضروری ہے، ہدایت جاری

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اٹھمقام واٹر سپلائی سکیم کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر وزیر خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ سیکرٹری ہاوسنگ و

فزیکل پلاننگ چیف انجنیئر ڈپٹی کمشنر نیکم وایکسین پبلک ہیلتھ نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر 15 دنوں تک پانی کا (سورس) کامسئلہ حل نا ہوا تو سکیم ڈراپ کر دی جائیگی محکمہ کے ذمہ داران و و ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے تمام متعلقین سے فائنل بات چیت کرے اور متبادل سورس کا بھی جائزہ لیکر فوری رپورٹ پیش کرے اگر معاملہ آگے نہیں بڑھ پایا تو پائپ سمیت دیگر سامان منتقل کیا جائیگا موجودہ حکومت نے 16 کروڑ کی لاگت سے سکیں م پر مقامی سطح پر تنازعے کے باعث مکمل عملدرآمد ہوجانا چاہیے تھا لیکن مستقل طور پر رکاوٹ رہی جس کے باعث وزیراعظم آزادکشمیر نے فیصلہ کیا کہ پندرہ دن کے اندر معاملات یکسو نہیں ہوے تو پھر سامان منتقل کر دیں اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ واٹر پمپنگ کے اوپر آنیوالے اخراجات میں ہنگامی بنیادوں پر کمی لائی جائے گی اور کچھ عرصے تک مکمل طور پر اس سے چھٹکارا حاصل کیا جائیگا کیونکہ اس پر قومی خزانے سے بھاری رقم خرچ ہو رہی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ نیلم ویلی 100 میل لمبا علاقہ ہے یہاں کے عوام نے مشکل زندگی گزاری ہندو ستانی جارحیت کا مقابلہ کیا موجودہ حکومت نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات دیے جس سے مظفرآباد سے لیکر تاوبٹ تک عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا بنیادی ضروریات کے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل ضروری ہے اس کے لیے محکمہ جات کو فوری اقدامات اٹھانے چاہیں غیر ضروری طور پر تاخیر سے جہاں قومی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے وہیں عوام کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے سیکرٹری صاحبان سربراہان محکمہ جات منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close