مظفرآباد (پی این آئی) قائد مسلم کانفرنس وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی عوام کی نظریاتی نمائندہ جماعت ہے۔ مرکزی حکومتوں نے باہر سے مختلف سیاسی جماعتوں کو لاکر مسلم کانفرنس کو ختم کرنے کی اور اسکی بنیادیں کھوکھلی کرنے کی بھرپور
کوشش کی۔ لیکن جماعت کو مٹانے والے خود مٹ گئے۔ مسلم کانفرنس کبھی اقتدار کے پیچھے نہیں بھاگی۔ اقتدار مسلم کانفرنس کے پاس آیا۔ حلقہ کوٹلہ کی عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس سے لیکر مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان تک ان کے افکار ونظریات پر عمل پیرا ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ کوٹلہ بھیڑی میں انٹر سائنس کالج گراؤنڈ میں عظیم الشان الحاق پاکستان یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہماری سرحدات کی محافظ ہے ایوانوں میں بیٹھ کر فوج کے خلاف باتیں کرنے والے یہ سوچ لیں کہ ان کے بچوں مردو خواتین کی عزت جان ومال کی فوج ہی محافظ ہے۔ گلگت وبلتستان وآزادکشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہیں اور یہ لوگ قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں۔ انہیں فوج کی قدر معلوم ہے۔ افواج پاکستان نے ملک پاکستان سے دہشت گردی جغرافیائی نظریاتی سرحدات کی حفاظت بین الاقوامی مشن میں خدمات چاروں صوبوں کو یکجا کر نا اور کشمیریوں کی امید فوج ہے۔ دنیائے اسلام مسلح افواج پاکستان پر فخر کرتے ہیں۔ فوج کے خلاف جہاں بھی بات ہوگی۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی لیڈر شپ سے لیکر کارکن تک اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ الحاق پاکستان یوتھ کنونشن میں افواج پاکستان کے حق میں اور ان کے خلاف سازشوں بارے قرار داد پیش کی گئی جو پنڈال میں شرکاء نے کھڑے ہوکر تائید وحمایت کی اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے بھیڑی کی فضا گونج اُٹھی۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی طالع آزماء ہوش کے ناخن لیں ادھر ہندوستان ابھی اپنے زخم چاٹ رہا تھا۔ اُدھر بھارتی میڈیا کو پروپگنڈے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے یہ کونسی حب الوطنی ہے۔سردار عتیق احمد خان نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس نے کارکنان 10سالوں اپوزیشن کررہے ہیں۔ عوام کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں جو چٹان کی طرح پارٹی سے میر عتیق الرحمان کی قیادت میں چمٹے رہے۔ کنونشن میں حلقہ بھر کے یونین کونسلوں اور وارڈ کی سطح تک نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ کنونشن سے محترمہ مہرالنساء، دیوان علی خان چغتائی، شمیم علی ملک، میرعتیق الرحمان، راجہ ثاقب مجید، سردار عثمان، علی خان، سیٹھ کریم اللہ عباسی، میرامتیاز، سلیم اعوان، راشد عباسی، اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر 300 سے زائد سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ ن پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں میرعتیق الرحمان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے شمولیت اختیار کی۔ مقررین نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سازشی عناصر اور قومیں نعرہ الحاق پاکستان تکمیل تحریک پاکستان سے خوف زدہ ہیں آئندہ الیکشن میں مجاہد اول والی مسلم کانفرنس کو بحال کریں گے۔ کارکنوں کوامتحان میں نہیں ڈالیں گے۔ قائد مسلم کانفرنس سردارعتیق احمد خان نے پنڈال میں شرکاء سے کہا کہ میرعتیق الرحمن کو پارلیمان میں آپ ووٹ کی پرچی کے ذریعے پہنچائیں۔ حلقہ کو عمدہ وزارت کا تحفہ پارٹی قیادت دیگی۔ کنونشن میں بھرپور شرکت کوسراہا گیا۔علاقوں سے قافلوں کی شکل میں نعرہ لگاتے ہوئے نوجوان پنڈال سے قافلوں کی شکل میں نعرہ لگاتے ہوئے نوجوان پنڈال پہنچے۔ جبکہ کنونشن کے اختتام پر آزادی کشمیر وباء سے حفاظت ملکی استحکام اور مسلح افواج پاکستان کے شہداء اوردیگر حالیہ ہونے والی اموات پر مرحومین کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ جبکہ کنونشن میں بشارت مغل، شیخ مقصود،میر غلام سرور، رانا افتخار حسین، میر افتخار، میر احمد علی ایڈووکیٹ،سمیعہ ساجد، سید یاسر نقوی، میمونہ کیانی، میرعاد ل، قلندر نقوی، عاصم نقوی، سکندر میر، سلمیٰ کاظمی، سجاد انور عباسی، وحید مغل، شیخ مقصود، یاسین عباسی، چوہدری مقبول وار ودیگر نے شرکت کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں