اقوام متحدہ نے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے تو خطہ تباہی کاشکار ہوسکتاہے، سردار عتیق احمد خان

راولپنڈی(پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حل سے انکار کر کے جنوبی ایشیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔اقوام متحدہ نے اس مسئلہ کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے تو خطہ کسی بڑی تباہی کاشکار ہوسکتاہے۔ ہندوستان

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر نے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے، دنیا نے اس کو شش کو ناکام نہ بنایا تو جنوبی ایشیاء میں تباہ کن جنگ چھڑ سکتی ہے،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مجاہد منزل میں آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے نومنتخب وائس چیئرمین چوہدری جاوید شاہد ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے حق خودارادیت کے طویل قانونی جنگ لڑی ہے، دنیانے حق خودارادیت کے مسئلے کو جائز اور قانونی تسلیم کیا ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مسئلہ کشمیر کو جائز اور قانونی تسلیم کرتی ہے، ہندوستان ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے وجود سے انکار کررہا ہے، نریندرا مودی سفاک اور دہشت گرد شخص ہے جس نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ایک سال سے لاک ڈاؤن میں رکھا ہے، کشمیری عوام کو آزادی اظہار سمیت ہر قسم کے حق سے محروم رکھا گیا، ان حالات میں وکلاء برداری کی ذمہ داریاں بڑھائی بڑھتی جاتی ہیں، وکلاء کو مسئلہ کشمیر کے قانونی مسئلہ کو اجاگر کرنا چاہیے، دنیا کو بتانا چاہیے کہ ہندوستان صرف طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کئے ہوئے ہے کشمیری عوام حق خودارادیت کو کچل کر بھارت امن کو نقصان پہنچا رہا ہے نریندرا مودی ہٹلر بن کر امن دشمنی کررہا ہے، دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close