مسلم کانفرنس یوتھ ونگ، الحاق پاکستان یوتھ کنونشن بھیڑی حلقہ کوٹلہ کے لیے میدان سج گیا

مظفرآباد( پی این آئئ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام الحاق پاکستان یوتھ کنونشن اتوار کے روز بھیڑی حلقہ کوٹلہ میں منعقد ہورہا ہے۔میدان سج گیا ،تیاریاں مکمل کر لی گئیں، کارکنوں میں جوش و خروش، مظفرآباد سے کوٹلہ تک سڑکوں کو دولہن کی طرح سجادیاگیا۔ پٹہکہ، بٹدرہ، بھیڑی تک جگہ جگہ استقبالیہ

کیمپ لگائے گئے۔ امیدوار اسمبلی اور مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے صدر میرعتیق الرحمان نے یونین کونسل پرسچہ،سرلی سچہ،مچھیارہ اور دیگر مقامات کے دورے مکمل کرلیے۔مظفرآباد سے بھیڑی تک آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے جید رہنماؤں سمیت قد آور شخصیات کی تصاویر کو آویزاں کر دیا گیا، دارلحکومت مظفرآباد سمیت پٹہکہ کی شاہرات اور قرب و جوار کے علاقے جیوئے مرشد، جیوئے عتیق، جیوئے شفیق کے نعروں سے گونجنے لگے، میر عتیق قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں بچے بچے کی زبان سے نکلنے لگا، اس موقع پر میرعتیق الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحاق پاکستان کنونشن آنے والے دنوں میں آزادخطہ کی سیاست کا رخ موڑ دے گا، عوام اپنے مستقبل اور ریاست کی تقدیر کو بدلنے کے لئے اس کنونشن میں بلا رنگ ونسل اور بدوں سیاسی وابستگی، شہداء کشمیر اور تحریک آزاد ی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے شمولیت اختیار کریں گے، آزاد کشمیر کی تاریخ اور کوٹلہ میں ہونے والے قبل ازیں تمام جلسوں کاریکارڈ توڑتے ہوئے الحاق پاکستان کنونشن ریکارڈ قائم کرے گا، کنونشن سے قائد کشمیر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال، مرکزی چیف آرگنائزر دیوان علی خان چغتائی، یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سردار عثمان علی خان سمیت حریت رہنماء، آزاد کشمیر و پاکستان کے جید سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی اور سول سوسائٹی سے خصوصی خطاب کریں گے جبکہ قوم کی مائیں بہنیں بیٹیاں اس کنونشن میں بھرپور شمولیت اختیار کرتے ہوئے۔خواتین سمیت مرد و نوجوان شرکت کرینگے۔اس موقع پر میرعتیق الرحمان نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کاشکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے اس کنونشن کی تیاریوں میں میرے ساتھ دن رات محنت کی ہے کنونشن ختم ہونے کے بعد ان شاء اللہ ان کے گھروں میں جا کر ان کا شکریہ ادا کروں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close