مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام پانچواں الحاق پاکستان کنونشن تیاریاں زور شور سے جاری، مہمانوں کے استقبال کے لیے کیمپ

مظفرآباد( پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام پانچواں الحاق پاکستان کنونشن یکم نومبر بروز اتوار کوٹلہ میں منعقد ہوگا۔ کنونشن کی تیاریاں زور شور سے جاری، مسلم کانفرنسی کارکنان میں جوش وخروش پایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ مسلم کانفرنس نے اس سے قبل مسلم کانفرنس نے یوتھ ونگ کے

زیراہتمام نیلم میں کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن، دھیرکوٹ،باغ میں مجاہد اول کنونشن،کھاوڑہ میں تحریک آزادی کشمیر کے نام سے شاندار کنونشن منعقد کیے اور یکم نومبر کو ہونے والا کنونشن مسلم کانفرنس کی سیاست نیا رخ اختیار کرے گا۔مسلم کانفرنس کے عہدیداران جوش وخروش سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔یوتھ ونگ کے چیرمین سردار عثمان علی خان کوٹلہ میں یوتھ کونشن کے حوالے سے تیاریوں کے جائزہ کے لیے کل کوٹلہ کا دورہ کریں گے۔کوٹلہ میں تیاریوں کوحتمی شکل دینے کے لیے سابق امیدوار اسمبلی میرعتیق الرحمان تیاریوں میں مصروف ہیں۔روزانہ درجنوں کارنرمیٹنگیں جاری ہیں۔پٹہکہ،بالسیری، بٹ درہ، بھیڑی تک شاہراہ کو جھنڈوں اور بینروں سے سجایاجارہا ہے اور پٹہکہ سے بھیڑی تک قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان اور صدر مسلم کانفرنس مرزا محمدشفیق جرال او ر دیگر مہمانوں کاشاندار استقبال کیاجائے گا۔جگہ جگہ مہمانوں کے استقبال کے لیے کیمپ لگائے جارہے ہیں۔کنونشن کی تیاریوں میں جو کمیٹیاں تشکیل دی گئی وہ دن رات محنت کررہے ہیں اور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ایم ایس ایف،یوتھ ونگ،ٹریڈ ونگ،لائر ونگ،خواتین ونگ سب کوٹلہ میں کنونش کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ مسلم کانفرنس میں آئے روز لوگ جوق درجوق مسلم کانفرنس میں شمولیت کاسلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرسجاد ایڈووکیٹ، میر عثمان سجاد ایڈووکیٹ،ملک فیصل ایڈووکیٹ، ذیشان اعوان ایڈووکیٹ،میر احسن الطاف ایڈووکیٹ،رستم مغل،نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبرکا کونشن سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ کنونشن آزادکشمیر کی سیاست کا رخ بدل دے گا۔یکم نومبر کو قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان،صدر مسلم کانفرنس مرزا محمدشفیق جرال ایڈووکیٹ ودیگر قائدین کا شاندار استقبال کیاجائے گا۔قائد کوٹلہ میرعتیق الرحمان کی قیادت میں آنے والے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کر کے ثابت کر دیں گے کہ کوٹلہ مسلم کانفرنس کاگھر ہے اور میرعتیق الرحمان کی قیا دت میں متحد ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close