27اکتوبر1947 کا دن ہماری تاریخ میں ایک سیاہ ترین دن ہے،بہت جلد کشمیر کے عوام آزاد فضاء میں سانس لیں گے، رہنماؤں کا مشترکہ بیان

مظفرآباد(پی این آئی ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماؤں مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمدشفیق جرال ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین، ممبران اسمبلی ملک محمدنواز،سردارصغیرخان چغتائی،مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر دیوان علی خان چغتائی،

مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمدیٰسین خان،سابق وزیرحکومت شمیم علی ملک، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردارعثمان علی خان،مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے صدر میرعتیق الرحمان،ضلعی صدر راجہ ثاقب مجید، ہٹیاں بالا کے صدر عنصر پیرزادہ، ڈویژن کے جنرل سیکرٹری خواجہ محمدشفیق،سٹی مظفرآباد کے صدر شیخ مقصود احمد،مسلم کانفرنس سوشل میڈیا ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ،میجر ریٹائرڈ نصراللہ خان،چوہدری خضرحیات، سردار افتخار رشید چغتائی،سردارعفان علی خان، سمعیہ فیاض راجہ،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، ریحانہ خان،گلنار اقبال، افشاں سعید چوہدری ایڈووکیٹ، سلمیٰ کاظمی،نائلہ گردیزی، بشریٰ تبسم،سجاد انور عباسی،پبلک سٹی ونگ کے چیئرپرسن راجہ محمد لطیف حسرت،راجہ زرین خان، عبدالمجید طاہر، یاسر نقوی ایڈووکیٹ،میرافتخار،میر امتیاز ودیگر نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 27اکتوبر1947 کا دن ہماری تاریخ میں ایک سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کشمیری عوام کی آواز کو دباتے ہوئے اپنی ناپاک فوجیں کشمیر میں اتاریں اور ریاست کے نصف سے زائد حصے پر غاصبانہ قبضہ جمادیااور کشمیریوں کو ان کے آزادانہ حق رائے دہی سے محروم کردیا اور اب تک کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ان پر اندوہناک مظالم ڈھا رہا ہے، حریت قیادت کو نظر بندکر دیا جاتا ہے، پیلٹ گن کے ذریعے نوجوانوں کو اندھا کیا جارہاہے اور پڑھے لکھے لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے۔73سال گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر میں قربانیوں کا تسلسل جاری ہے۔نہتے کشمیری اور حریت قیادت دیدہ دلیری سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ بھارت 1947سے لے کر اب تک کشمیریوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے۔ مگر ان تمام اقدامات کے باوجود کشمیری عوام نے اپنے قوت بازو سے اس کے خلاف تحریک شروع کی مسئلہ کشمیر کاحل بھارت کی افواج کی موجودگی نہیں بلکہ اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزاد کشمیر کے لوگوں کی طرح آزاد فضاء میں سانس لیں گے اور ترقی و خوشحالی کا سفر شروع کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close