تازہ ترین

کشمیری عوام نے اپنے قوت بازو سے بھارتی تسلط کے خلاف تحریک شروع کی اور وہی اسے کامیابی کی منزل تک پہنچائیں گے، راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد (پی این آئی) وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھار ت نے کشمیر میں داخل ہو کر اخلاقی اور بین الاقوامی اصولوں کو پاؤں تلے روندا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی افواج کاکشمیر میں داخل ہونا اس کے توسیع پسند عزائم کا عکاس ہے اور جب سے بھارت وجود میں آیا اس نے ہمیشہ پڑوسیوں

کے معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے انہیں اپنا دست نگر بنانے کی کوشش کی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند سے قبل ہی بھارتی رہنماؤں کی نظریں وسائل سے مالا مال ریاست جموں وکشمیر پر لگی ہوئیں تھیں اور انہوں نے ہندو اقلیت والی ریاست کو مہاراجہ کے ذریعے جبراًبھارت کے ساتھ ملانے کی کوشش کی۔جس کو کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھارت 1947سے لے کر اب تک کشمیریوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے۔ مگر ان تمام اقدامات کے باوجود کشمیری عوام نے اپنے قوت بازو سے اس کے خلاف تحریک شروع کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت جب بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو اپنے ساتھ رہنے پر راضی نہ کرسکا تو اس نے جموں وکشمیرمیں کالے قوانین متعارف کرائے اور دہشت گردی کے نام پر کشمیر ی عوام کو نشانہ بنایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں