سردارعتیق احمد خان کی جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس جہلم ویلی کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

گوجرانوالہ،مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے جہلم ویلی کے نوجوان متحرک صحافی سید عدنان فاطمی کو جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس جہلم ویلی کا صدرمنتخب ہونے اور خالد ہمدانی سرپرست اعلیٰ، صبور اعوان سینئر نائب صدر، وقاص بھٹی نائب

صدر، خواجہ دانیال سیکرٹری جنرل، صغیر کاظمی سیکرٹری اطلاعات ونشریات منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیدار قلم کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپورکوشش کریں تاکہ عام آدمی کے مسائل حکومت کے سامنے آ سکیں، مبارکبادی پیغام میں انھوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافی اپنی خبر اوررپورٹ کے ذریعے معاشرے کی اصلاح اور بگاڑ بھی پیدا کر سکتا ہے، قلم کو انسانیت کی ضرورت کے لئے وقف کیا جانا ضروری ہے، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیری صحافت شدید مشکلات کاشکار ہے، ہندوستانی حکمرانوں نے اہل کشمیر سے آزادی کی نعمت چھین رکھی ہے ایسے میں آزاد کشمیر کے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو بھی دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے، تاکہ ہندوستان کا حقیقی مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوسکے، کشمیرآزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوگا اورہندوستان اہل کشمیر کا مطالبہ قبول کرنے پر مجبور ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close