کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اوربھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ 27 اکتوبر کو منایا جائیگا

ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اوربھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ 27 اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کشمیریوں کی حق خو دارایت کیلئے خصوصی دعائوں اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی اس بارے میں حکومت کی طرف سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ بھارت کی

جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضے انسانی حقوق کی کھلی پامالیوں معصوم بچوں اور خواتین سمیت شہریوں پر وحشیانہ تشدد کے واقعات کے خلاف ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں، عوامی ریلیاں،واک اور تحصیل اور اضلاع کی سطح پراحتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے علاوہ ازیں اہم مقامات پر کالے جھنڈ ے، پینا فلیکس اور تصاویر آویز اں کئیے جائیں گے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close