آزاد جموں و کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پرسپریم کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب، چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر، جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے پرچم کشائی کی

میرپور(پی این آئی)آزاد جموں و کشمیر کے73 ویں یوم تاسیس کے موقع پرسپریم کورٹ میرپورکے سبزہ زار پرپرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔آزادجموں وکشمیرکے چیف جسٹس جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پرچم کشائی کی تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس غلام مصطفی مغل،ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد شیراز کیانی، آزادکشمیر کے ایڈووکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان،سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس (ر)محمد اعظم خان،ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک،سابق جسٹس ہائی کورٹ چوہدری جہانداد، جسٹس (ر) چوہدری منیراحمد، سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار مظہر اقبال، آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ بار کے صدرمحمد فاروق منہاس،بانی صدر بار کونسل چوہدری حاجی منصف داد ایڈووکیٹ، سابق وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر بار کونسل راجہ خالد محمود خان، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن سید نشاط کاظمی، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری واجد مرزا، ڈسٹرکٹ بار کے صدر مرزا قمر الزمان ایڈووکیٹ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سعادت علی کیانی، سابق جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ، ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز خان،ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کے علاوہ وکلاء نے شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close