24 اکتوبر کو ہمارے بزرگوں نے کشمیر کی آزادی کے مشن کا آغاز کیا ، ہم اس مشن کو منزل کے حصول تک جاری رکھیں گے ، بیرسٹر سلطان محمود

اسلام آباد( پی این آئی)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ24 اکتوبر 1947 ء کوہمارے آباؤاجداد نے اپنے زور بازو سے یہ خطہ آزاد کراکے آزاد کشمیر میں حکومت کی بنیاد رکھی تھی۔42 اکتوبر آزاد کشمیر کا یوم تاسیس ہے اور ہمارے بزرگوں نے

قربانیاں دیکر جس مشن کا آغاز کیا تھا ہم انکے مشن کو اسوقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا۔بھارت نے 27 اکتوبر1947 ء کو مقبوضہ کشمیر میں فوجیں اتاری تھیں اور آج مقبوضہ کشمیر میں نو لاکھ بھارتی فوج قابض ہے۔لہذا نے میں نے 27 اکتوبر کو برطانیہ، یورپ، امریکہ سمیت دیگر ممالک میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اور اس روز پوری دنیا میں مقیم کشمیری و پاکستانی میری کال پر مظاہرے کریں گے۔لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیری و پاکستان مظاہرہ کریں گے۔ اگرچہ کرونا کے باعث کچھ پابندیاں ہیں لیکن بیرون ممالک مقیم کشمیر و پاکستان اپنے اپنے ممالک کے ایس او پیز کے مطابق مظاہروں میں شریک ہوں۔وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر دنیا کے ہر فورم پربھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مظفر آباد کوٹلہ سے سردار قیصر رشید کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تقریب سے پی ٹی آئی کشمیر کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، سابق صدر آئی ایس ایف آزاد کشمیر توقیر ملک، سردار قیصر رشید،قمر رشید، جبار مغل، امجد عالم خان، مبشر عباسی، اجلال نقوی، سردار عبدالجبار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ لندن میں بھارت سفارت خانے کے سامنے 27 اکتوبر کو مظاہرے کے اجازت نامے حاصل کر لئے گئے ہیں اور اس میں کشمیری و پاکستانی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے صحیح معنوں میں کشمیریوں کے سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے اسی وجہ سے لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو رہے ہیں۔پی ٹی آئی کشمیر انشا ء اللہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت بنائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close