کشمیر ٹائمز کی بندش آزادی صحافت پر حملہ ہے، ارشاد محمود

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشادمحمود نے کشمیرٹائمز جموں کی جبری بندش کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ٹائمز کی خاتون مالک اور ایگزیکٹو ایڈیٹر انورادھا بھسین جرآت مند اور بے باک صحافت کی علمبردار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صحافیوں اور اخبارات کے لیے عرصہ حیات تنگ کیا جاچکا ہے اور ان کے لیے آزادی کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہوچاک ہے جس کا عالمی برادری اور صحافتی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close