اسلام آباد(پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وکلا قانون کی بالا دستی عدل و انصاف کی فوری فراہمی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں بار کونسل آزادکشمیر وکلا کا سب سے بڑا اور موثر پلیٹ فارم ہے بار کونسل آزاد جموں و کشمیر نے
جس طرح ماضی میں معاشرے میں عدل و انصاف کے فروغ کے لیے خدمات سر انجام دی ہیں مجھے قوی امید ہے کہ بار کونسل آزاد جموں و کشمیر مستقبل میں بھی اپنی خدمات جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بار کونسل آزاد جموں وکشمیر کے نو منتخب وائس چیئرمین چوہدری جاوید شاہد سے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ گلبرگ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری جاوید شاہد ایڈووکیٹ کو بار کونسل آزاد جموں وکشمیر کا وائس چیئرمین بننے پر مبارکباددی اور اس توقی کا اظہار کیا کہ وہ بطور وائس چیرمین اپنی خدمات بطریق احسن سرانجام دیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں