مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام یکم نومبر کو کوٹلہ بھیڑی میں منعقد ہونے والا الحاق پاکستان کنونشن سنگ میل ثابت ہو گا، راجہ ثاقب مجید

مظفرآباد(پی این آئی) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید نے کہا کہ مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتام الحاق پاکستان کنونشن یکم نومبر کوٹلہ بھیڑی میں منعقد ہونے والا کنونشن سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس سے قبل نیلم، دھیرکوٹ، کھاوڑہ، باغ میں ہونے والے کامیاب کنونشن اس بات کا ثبوت

ہیں کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سواد جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے۔آئے روز دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر سینکڑوں کارکنان مسلم کانفرنس میں شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ مسلم کانفرنس ہی کارکنوں کی عزت نفس اوران کو جائز مقام دے سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان مسلم کانفرنس حلقہ کوٹلہ یکم نومبر کو ہونے والے الحاق پاکستان کنونشن میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور کنونشن کی تیاریاں ڈور ٹو ڈور مہم چلائی جائے اور کنونشن کو کامیاب کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ ثاقب مجید نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف لب ہرزائی کرنے والے ملک کے دشمن ہیں۔فوج وہ واحد ادارہ ہے جس نے قوم کو سنبھالہ ہے۔ فوج نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیری قوم کاساتھ دیا۔ سیلاب ہو،زلزلہ ہو یا آفات سماوی ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج نے کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کی اپوزیشن کی سیاستی جماعتوں نے گزشتہ ایک ہفتے سے جو زبان پاک فوج کے بارے میں استعمال کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے پاک فوج کو گالیاں دی جارہی ہیں اس پر ہم کشمیری قوم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔مسلم کانفرنسی کارکن یکم نومبر کو ہونے والے کنونشن کو میاب بنانے کے لیے مہم تیز کردیں اور اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔باغ،دھیرکوٹ،نیلم اور مظفرآبادمیں یوتھ کنونشن کی کامیابی پر میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردارعثمان علی خان اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے کامیاب کنونشن منعقد کروائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close