مصالحتی و امن کمیٹی کی متحرک ممبران خواتین کی آئی جی اسلام آباد کی دعوت پر ملاقات، خواتین کے مصالحتی کمیٹی میں سماجی کرادر کی تعریف

اسلام آباد (پی این آئی) سی سی پی او اسلام آباد نے مصالحتی و امن کمیٹی کی ایکٹو خواتین سے ملاقات کی اور خواتین کے سماجی کرادر کی تعریف کرتے ھوۓ کہا کہ تھانہ مین کسی بھی ایف آر کے اندراج سے پہلے اگر خواتین کے مسائل کو مصالحتی و امن کمیٹی حل کر دیتی ھے تو اسکے معاشرے پر اچھے اثرات مرتب

ھوتے ھیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا معاشرہ مین اھم کردار ھے جو وہ بہت احس طریقے سے نبھا رہی ہیں. انہوں نے مصالحتی کمیٹی کے تمام خواتین ممبران کی ورکنگ کوآرڈینیشن کی تعریف کی اور انکے زمدارانہ کردار کو سراہا۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس کی رہنماء بنت کشمیر گلنار اقبال نے اسلام آباد پولیس کے آئی جی اور دیگر افسران اور خواتین افسران کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کیلئے بھی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close