پاک فوج دفاع وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے، سردار عتیق نے بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کر دی

مظفرآباد/دھیرکوٹ (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر دہشدت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دفاع وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسے سفاک دشمن اپنے مقاصد میں ناکام ہونے کے بعد چھپ کر وار کررہا ہے۔ اور بارودی سرنگوں کے ذریعے پاک فوج کی نقل وحرکت میں رکاوٹیں ڈال رہاہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دفاع وطن کا عظیم کام انجام دے رہی ہے۔ ہمیں ان ماؤں پر فخر ہے جن کے بیٹے پاکستان کے تحفظ کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہندوستان ایک دہشت گرد ملک ہے مگردنیا نے اس کی دہشت گردی کو پہلے نظر انداز کیا اب دنیا کو اندازہ ہورہا ہے کہ ہندوستان سیکولر جمہوریہ نہیں بلکہ فاشسٹ ریاست ہے۔اب دنیا کو چاہیے کہ ہندوستان کو باضابطہ طور پر انسانی حقوق کے قاتل اور دہشت گرد ملک قرار دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامی کا بدلہ ہندوستان وزیرستان اور بلوچستان میں لے رہا ہے۔پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close