مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی رہنما سابق ممبر پبلک سروس کمیشن پروفیسر سمعیہ فیاض راجہ نے کہا ہے کہ کھاوڑہ میں تحریک آزادی کشمیر کنونشن مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام تاریک ساز کنونش اور کامیاب کنونشن منعقد کرنے پر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین
سردارعثمان علی خان اور کھاوڑہ سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے نامساعد حالات کے باوجود کامیاب پاور شو کر کے ثابت کر دیا کہ کھاوڑہ میں مسلم کانفرنس مضبوط اور مستحکم ہے۔مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم جماعت ہے اور تحریک آزادی کے لیے مسلم کانفرنس کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی بنیاد 1932میں پتھر مسجد میں رکھی گئی ہے آج 88سال ہونے کو ہیں جس کی آج ہم سالگرہ منا رہے ہیں مسلم کانفرنس نے ریاست کے اندر تعمیر وترقی کے ریکارڈ کام کروائے جس کی مثال نہیں ملتی۔ سردارعثمان علی خان نے یوتھ کا چیئرمین منتخب ہونے پر جس طرح انہوں نے آزادکشمیر میں کونے کونے سے یوتھ کے کنونشن منعقد کیے پہلے نیلم میں کامیاب پاور شو اور پھردھیرکوٹ اور آج مظفرآباد میں کامیاب پروگرام کر کے ان شاء اللہ کل17تاریخ کو باغ کی سرزمین پر تاریخ سازش کنونشن منعقد کیاجارہا ہے ان کامیاب کنونشنوں پر یوتھ کے چیئرمین سردارعثمان علی خان اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ان شاء اللہ قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان،صدر مسلم کانفرنس مرزا محمدشفیق جرال ایڈووکیٹ کی قیادت میں مسلم کانفرنس آنے والے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کریگی۔ مسلم کانفرنس میں جوق درجوق لوگوں کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم کانفرنس ہی ان کی مشکلات کا ازالہ کرسکتی ہے۔ ان شاء اللہ مسلم کانفرنس اقتدار میں آکر عوامی مسائل حل کریگی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں