قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان ریاست کے لوگوں کے بہترین وکیل ثابت ھوئے ہیں، کامیاب کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد

مظفر آباد(پی این آئی) بنت کشمیر گلنار اقبال نے کامیاب کنونشن پر قیادت اور کنونشن کے انعقاد پر یوتھ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے اور ریاست کے عوام کی نمائندہ ہے۔ قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان صاحب ریاست کے لوگوں کے بہترین وکیل ثابت

ھوۓ ہیں۔ راڑہ کے مقام پر تحریک آزادی کشمیر یوتھ کنونشن مین کھاوڑہ کے کشمیری بھائیوں بہنوں اور بزرگوں نے شرکت کرکے قومی یکجہتی اور سیاسی بیداری کا جو ثبوت دیا وہ قابل تحسین ہے۔ اس کنونشن کو کامیاب کرکے مسلم کانفرنس کے کارکنان اور ووٹر و سپوٹرز نے یہ ثابت کیا ھے کہ کشمیری آج بھی مجائد اول کے سیاسی ونظریاتی فکر فلسفہ کشمیر بنے گا پاکستان اور تحریک تکمیل پاکستان کے حامی ہیں۔ میری طرف سے مسلم کانفرنس کے کارکنان اور پوری مرکزی قیادت کو مبارک ھو ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close