کوٹلی (پی این آئی) آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی رہائشی خاتون نے ساس سے لڑائی جھگڑےکے بعد پانچ بچوں سمیت دریائے پونچھ میں کودگئی ۔مقامی افراد نے کوشش کرتے ہوئے خاتون اور تین بچوں کو بچا لیا تاہم دو بچے دریا کی لہروں کی نذر ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ دریا میں چھلانگ لگانے والی خاتون رضوانہ بیگم
کی عمر 36 سال ہے جبکہ ان کا شوہر ملازمت کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔
واقعہ کا مقدمہ رضوانہ بیگم کی ساس شاہ بیگم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔خاتون کی ساس شاہ بیگم نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بہو رضوانہ کی جمعے کی رات ان سے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ہفتے کی صبح یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق خاتون صبح چھ بجے اپنے پانچ بچوں کو ساتھ لے کر دریا پر گئی۔ بچوں کی عمریں تین ماہ سے پانچ سال کے درمیان ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کوٹلی سے تتہ پانی جانے والی سڑک پر مکڑالی گاؤں کے شہریوں نے دریا میں چھلانگ لگانے والی خاتون کو دریا سے نکالاکیا۔ ان کے مطابق دریا سے ڈیڑھ سالہ بچی منیبہ کی لاش نکال لی گئی جبکہ ڈوبنے والے چار سالہ باسط کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں