کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، آزاد کشمیر حکومت کو فوری طور پر تعلیمی اداروں کو بند کردینا چاہیے، سردار عتیق احمد خان نے توجہ دلا دی

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کو کورونا کے بارے میں عالمی اداروں کی وارننگ کو سمجھ کر ہی تعلیمی اداروں کو بند کرکے حفاظتی اقدامات سخت کرے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر

کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں اور یہ خدشات بلاوجہ بھی نہیں کیونکہ کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس لئے حکومت کو فوری طور پر تعلیمی اداروں کو بند کردینا چاہیے، درس و تدریس کے متبادل ذرائع استعمال کرکے بچوں کو اس وباء بچایا جائے، پبلک مقامات پر اور بازاروں اور دفاتر میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی وارننگ کو ہوا میں نہیں اڑانا چاہیے بلکہ خطرے کو پوری طرح سے محسوس کرنا چاہیے، ہم ایسی مذید کسی نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے،آزاد کشمیر میں اس وقت تعلیمی اداروں کے بچے شدید خطرات میں ہیں، حکومت کی کوئی چھوٹی سی غلطی و لاپرواہی گھروں کے گھر اجاڑ سکتی ہے، اسلئے پہلے کروناء پر ریسرچ کر لینی چاہیے اگر ممکن ہو تو سکولز کھلے رہیں ورنہ دفاتر سے قبل سکول بند کیے جائیں، بچوں کی تعلیم ضروری ہے لیکن ان کی زندگیوں سے کھیلنے انتہائی خطرناک ہوگا، بچوں کو گھروں کے اندر ایسے والدین جو پڑھے لکھے ہیں وہ اپنے بچوں کو کرونا کے بڑھنے کے باعث پڑھا سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close