چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر سٹیٹ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس

مظفرآباد (آئی ا ین پی)چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر سٹیٹ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا گیارہواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر جج آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل ، چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ جسٹس اظہر

سلیم بابر ، سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس شیراز کیانی اور سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ارشاد احمد قریشی نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری قانون انصاف و پارلیمانی امور ارشاد احمد قریشی نے سٹیٹ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں کی کارروائی اور عملد رآمد کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر و چیئرمین سٹیٹ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی راجہ سعید اکرم نے کہا کہ آزادکشمیر سپریم کورٹ و ہائی کورٹ آئینی عدالتیں ہیں ۔ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے بہتر اور دو رس نتائج نکلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد کم ہونے کے باوجود بہتر ڈسپوزل پر چیف جسٹس و ججز ہائی کورٹ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا قیام قانون سازی کے ذریعہ عمل میں لایا گیا ہے ۔ کمیٹی کے تمام اراکین کی اجلاس میں شرکت لازمی ہے اور کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری ہائی کورٹ کا اختیار ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں