پاکستان کی جیو سٹریٹجک صورت حال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ملک میں ایجی ٹیشن اور عدم استحکام سے قطعی گریز کیا جائے، گلزار فاطمہ

مظفرآباد(پی این آئی) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی سابق رکن اورانصاف وویمن ونگ آزاد کشمیر کی جنرل سیکرٹری کلزار فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیو سٹریٹجک صورت حال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ملک میں ایجی ٹیشن اور عدم استحکام سے قطعی گریز کیا جائے۔پاکستان میں انتشار اور افراتفری دشمنوں کا

خواب جس کو شرمندہ تعبیر نہیں ہونا چاہئے۔آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان خان نے ان گورن ایبل ملک کہلانے والے ملک کی قیادت سنبھالی تھی۔جسے نہ صرف معاشی طور پر تباہ حال کیا گیا تھا بلکہ اس کی ساکھ بھی عالمی سطح پر برباد کی گئی تھی۔آج پاکستان اس صورت حال سے نکلنے کی کامیاب کوشش کر رہا ہے۔ماضی کے زخموں کو مندمل ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔انہوں نے کہا ملک میں احتساب کا پہیہ رواں رہنا چاہئے کیونکہ احتساب کے بغیر حقیقی جمہوریت کا فروغ ممکن نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتخابات کا انتظار کرے اور اسوقت تک جمہوریت کے مسلمہ اصول کے مطابق اپنا پارلیمانی اور سیاسی کردار ادا کرے۔پاکستان موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل کر ایشیا کی مضبوط معیشت بن سکتا ہے۔اس کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔قانون سب کے لئے یکساں ہے جس نے کرپشن کی ہو گی اور سیاست کو عبادت کی بجائے دولت کمانے کا ذریعہ بنایا ہوگا اسے قانون کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے۔قانون سے نظریں چرانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا بلک مزید اُلجھ جاتاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close