جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کشمیریوں کی سیاسی و نظریاتی پہچان کا نام ھے، بنت کشمیر گلنار اقبال

مظفرآباد/راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کشمیریوں کی سیاسی و نظریاتی پہچان کا نام ھے۔ سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کشمیری قوم کے لیڈر ھیں اور ھم اپنی شناخت حقوق و تحفظ کیلئے اپنی قیادت کے ساتھ ھیں۔ میرے ساتھ خواتین کا مسلم کانفرنس مین شامل ھونا سردار عتیق احمد خان کی

قائدانہ صلاحیتوں پر بھر اعتماد ھے۔ بنت کشمیر گلنار اقبال نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں. لیکن ھم پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سازشیں کرنے والون کو ھوش کرنا چاہیے ، مسلح افواج پاکستان کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے اندرونی استحکام کی ضامن ہے، ان کے خلاف ہرزا سرائی کرنے والوں کے خلاف مسلم کانفرنس کی خواتین پوری قوت سے لڑیں گی، ہندوستان کی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانوں کا قتل عام کررہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کیا ھوا ھے. جبکہ پاکستانی فوج کشمیریوں کا دفاع کررہی ہے، ہندوستان کی فوج کے قدم کسی سیاستدان نے نہیں بلکہ مسلح افواج پاکستان نے روک رکھے ہیں،، فوج مخالفت بیانیہ دینے والوں کو منہ توڑ جواب دینگے اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف کوئی منفی پروپیگنڈا قبول نہیں کیا جائے گا، آج بھی مقبوضہ کشمیر کا نوجوان پاکستان کا پرچم اٹھاکر کشمیر بنے گا پاکستان نعرہ لگاتے ہیں ، افواج پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے والے کامیاب نہیں ھونگے، تحریک آزادی اور الحاق پاکستان کے لئے مسلم کانفرنس اپنا کردار ادا کرتی ہے اور کرتی رہے گی، گلنار اقبال نے کہا کہ کشمیری خواتین آج بھی تحریک آزادی کشمیر کیلئے بے مثال کردار ادا کررہی ہیں کشمیر کی بیٹیان آج بھی ہندوستانی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہی ہیں، اور نوجوان شہید ھو رھے ھین کشمیریوں کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں، کیونکہ کشمیر اور پاکستان لازم ملزوم ھین ، ان رشتوں کو کمزور نہیں کیا جاسکتا گلنار اقبال نے کہا کہ مجھے اپنے اباواجداد کی ریاستی جماعت میں شامل ھونے پر فخر ھے کیونکہ مسلم کانفرنس کے لیڈر سردار عتیق احمد خان ایک شفاف نظریہ کا نام ھے، مسلم کانفرنس کا نظریہ ہی وحدت کشمیر کی بحالی، غیرت و اہمیت کا اصل ہے، مرحوم مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے نظریات و افکار سرپرست اعلیٰ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی صورت میں اور مسلم کانفرنس کے افکار و نظریات کی صورت میں زندہ ہیں انہوں نے کہا جس طرح شہید کبھی مرتے نہیں بلکل مسلم کانفرنس کے نظریات و افکار ہمیشہ سے زندہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں اور میری ساتھی خواتین ہر محاذ پر قائد مسلم کانفرنس کے ساتھ ھین اور اپنی شناخت، حقوق و تحفط کیلئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتی رھین گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close