آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا نام بھی بغاوت کے مقدمے میں شامل، حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی، وزیر اعظم عمران خان نے معاملے سے لاتعلقی ظاہر کر دی

کراچی (آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے موجودہ حکومت کے نوازشریف اور دیگر رہنمائوں کے خلاف غداری کے مقدمات قائم کرنے کے اقدامات پر کہاہے کہ فاطمہ جناح 74 سال کی عمر میں غدار قرار پائیں،نوازشریف نے یہ اعزاز 71 سال کی عمر میں حاصل کرلیا،

اگر نوازشریف سے محبت غداری ہے تو سب پہلے مجھے پھانسی لگا دو، عمران خان کو یہ اعزاز مل گیا ہے کہ اس نے ریاست جموں و کشمیر کے منتخب وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا ہے، اس ایف آئی آر کے ذریعے دنیا بھر میں کشمیر پر پاکستان کے روایتی موقف کا مذاق اڑایا گیا، نواز شریف پر غداری کے ایسے 100 ایف آئی آر درج کروائولیکن میاں نواز شریف جھکنے والے نہیں ،وزیراعظم کو جلد اپنے استعفے کا بھی ٹی وی سے پتہ چلے گا۔پیر کوسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں محمد زبیر عمر نے کہاکہ نوازشریف غدار کے دور حکومت میں غریب پیٹ بھر کے روٹی کھاتا تھا۔مگر عمران خان محب وطن کے دور حکومت میں غریب کیوں بھوکا مررہا ہے۔نوازشریف غدار کے دور حکومت میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت برقرار تھے۔مگر عمران خان محب وطن کے دور حکومت میں کشمیر ہاتھ سے چلا گیا۔ وزیراعظم کو جلد اپنے استعفے کا بھی ٹی وی سے پتہ چلے گا۔عمران خان اور عثمان بزدار کو یہ اعزاز مل گیا ہے کہ انکے دور میں پنجاب پولیس نے آزاد جموں و کشمیر کے منتخب وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا ہے اس ایف آئی آر کے ذریعہ دنیا بھر میں کشمیر پر پاکستان کے روائتی موقف کا مذاق اڑایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف پر غداری کے ایسے 100 ایف آئی آر درج کروائے دو ۔لیکن میاں نواز شریف جھکنے والے نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close